تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے، رانا محمد اسحاق خاں

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے) حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ملک و قوم کو تباہی کی طر ف لے جارہی ہیں پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو کر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ، قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے پاکستان مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد بے حد ضروری ہے او ر اگر الیکشن کو التوا میں ڈالنے کی سازش کی گئی تو مسلم لیگ ن اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر کے ایسی ہر سازش کو ناکام بنادے گی انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ الیکشن مہم شروع کردیں اور گھر گھر جا کر مسلم لیگ کیلئے ووٹ مانگیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے جو آئندہ انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں اور مرکز میں کامیابی حاصل کر کے حکومت تشکیل دے گی اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف آئندہ ملک کے وزیر اعظم ہونگے انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت کا راستہ نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لئے خطرناک ہوگا لہذاتما م جمہوری قوتوں کو چاہیے کہ وہ ملک کی بقا سا لمیت اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں ورنہ سنگین اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ملک میں قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل حلقہ 23عمران شاہد بٹ ، چیرمین مصالحتی کمیٹی حاجی شیخ محمد ایوب ، ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ، مسلم لیگ ن تحصیل پتوکی کے رہنماء حاجی محمد آصف سعید، مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسلم، پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف، شیخ ندیم اصغر، اور دیگر مسلم لیگی رہنما ء بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مسلم ٹاؤن، غازی کالونی، عبداللہ کالونی، مدینہ کالونی کا ٹرانسفارمرغائب، ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker