تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:صدرزرداری اوران کےحواری اب مزید عوام کو بےوقوف نہیں بناسکتے،رانامحمداسحاق خاں

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے) صدر زرداری اور ان کے حواری اب مزید عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور انکے اتحادیوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں نے مسلم لیگی رہنماء حاجی محمد آصف سعید کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سابقہ ناظمین ،نائب ناظمین ، کونسلروں ،اور مسلم لیگی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور میاں محمد نواز شریف آئندہ ملک کے وزیراعظم ہونگے ۔انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام رابطہ مہم شروع کر دیں اور مسلم لیگی امیدواروں کے لئے گھر گھر جا کر ووٹ مانگیں انہوں نے کہا کہ اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکے گا ۔عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اصل اور نقل کی پہچان رکھتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ دریں اثناء قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں جب مسلم لیگی رہنماء حاجی محمد آصف سعید کی رہائش گاہ پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  آزادی مارچ کامیاب ہو گیا، سارا پاکستان ’گو نواز گو‘ کہہ رہا ہے: عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker