پاکستانتازہ ترین

قانون حرکت میں آ چکا،جیل کی سلاخیں طاہر القادری کا مقدر بن چکی ہیں:رانا مشہود

لاہور(مانیٹرنگ سیل) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے خلاف قانون حرکت میں آ چکا ہے اور اب جیل کی سلاخیں طاہر القادری کا مقدر بن چکی ہیں ،عوامی تحریک کے دہشت گرد7مختلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے کہ سعودی عرب اور چین سوال کر رہے ہیں کہ کیا وہ اپنی سرمایہ کاری یہاں سے واپس لے جائیں۔عوام مصیبت میں تھی لیکن طاہر القادری کو خیال نہیں آیا،ہم نے مثالی صبر کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اب صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ۔ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ عوامی تحریک کے کارکن اسلحہ اکٹھا کرہے تھے اور خونریزی کرنا چاہتے ہیں،طاہر القادری نے غنڈوں کو7 مختلف شہروں میں مقامی افسران پر حملے اور دہشت گردی کی پلاننگ کرنے کا حکم دے رکھا ہے تاہم پنجاب حکومت نے ان تمام غنڈوں کے کلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے اور ان تمام لوگوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔لاہور میںان لوگوں نے ایک ایس ایچ او سمیت7پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،پولیس پر حملہ کرنے والوں کی فوٹیجز موجود ہیں اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔طاہر القادری لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے اورطاہر القادری اپنے کارکنوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں تاہم طاہرالقادری کے خلاف قانون حرکت میں آچکا ہے اور جیل کی سلاخیں اس کا مقدر بن چکی ہیں،جھوٹے علامہ کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمات درج کر ہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker