تازہ ترینعلاقائی

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود جناح اسپتال لاہور کی لفٹ میں پھنس گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرتعلیم وکھیل پنجاب رانامشہود جناح اسپتال لاہور کی لفٹ میں پھنس گئے۔جس پر انہوں نے انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔پنجاب کے وزیرتعلیم وکھیل رانامشہود نے فیکٹری حادثے کےزخمیوں کی عیادت کےلئے جناح اسپتال کادورہ کیا۔ دورہ کے دوران مریضوں کی عیادت کے لئے لفٹ کے ذریعے وارڈ میں جارہے تھے کہ لفٹ بند ہوگئی۔ لفٹ بند ہونے سے وزیرتعلیم اوردیگرافراد اس میں پھنس گئے۔ بعدازاں تکینکی خرابی دور ہونے کے بعد تمام افراد کو باحفاظت باہرنکال لیاگیا ۔ وزیر تعلیم نے لفٹ خراب ہونے پربرہمی کااظہار کیا اورانتظامیہ کو لفٹ کی فوری طور پرمرمت کرانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں  کامران فیصل کی موت کی آزادانہ تحقیقات کروا کراصل حقائق قوم کےسامنے لائےجائیں،ڈاکٹرقدیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker