تازہ ترینعلاقائی

ہمیں محبت اوربھائی چارے کی فضاکوقائم رکھنے کیلئےمل جل کرکامکرناچاہئے،رانا محمد اقبال

بھائی پھیرو(نامہ نگار) قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے بلدیہ بھائی پھیرو میں علاقہ بھر کی امن کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے مل جل کر انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہئے جو شخص بھی شہر کا امن تباہ کرنے کی کوشش کریگا اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم تک امن و امان قائم رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا مذہبی رواداری کا تقاضا یہ ہے کہ کسی بھی مسلک کے اسلاف کے خلاف مذہبی منافرت پھیلا کر ان کی دل آذاری نہ کی جائے کیونکہ ایک چنگاری بھی پورے ملک کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ہمیں سب کو مل کر اس پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر والا پاکستان بنانا ہے

یہ بھی پڑھیں  ق لیگ کا کوئی ایجنڈا ہے نہ منشور، رانا ثناءاللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker