تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں گڈگورنس کاکردارادا کررہی ہے،سپیکرپنجاب اسمبلی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾پنجاب حکومت پاکستان بھر میں حقیقی معنوں میں گڈ گورنس کا کردار ادا کررہی ہے۔ ڈی سی او سے لیکر سیکریٹری تک تمام افسران دیانتداری سے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں ۔صوبہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ جنہیں شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ ملا ہے۔ جس نے عوام کی خدمت کیلئے نہ صرف دن رات ایک کررکھا ہے بلکہ انہوں نے چوبیس گھنٹوں میں 18گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے وقف کررکھے ہیں ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے اپنے کیمپ آفس واقع بھائی پھرو میں کھلی کچہری کے موقع پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ خادم اعلیٰ پنجاب مینار پاکستان پر واقع ٹینٹ آفس میں روزانہ سینکڑوں لوگوں کی شکایات اور عوامی مسائل سن کر ان کی داد رسی کرنے کیلئے فوری احکامات جاری کررہے ہیںانہوں نے بتایا کہ شہباز شریف ایسا انسان ہے جو نہ غلط کام خود کرتا ہے اور نہ کرنے دیتا ہے اگر ہم اپنی زندگی کے چار اصول، محنت ،خدمت ،دیانت اور شرافت اپنا لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں بچھاڑ نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت محنت اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کررہی ہے آگے جو نتیجہ ہوگا اللہ کے اختیار میں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پاکستانیوں کو ان چاروں اصولوں پر کاربند رہنے کی توفیق عطا کرے آخر میں انہوں نے کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سنیں جبکہ متعدد شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker