تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:رانامحمداسحاق نےلبیک فائونڈیشن سے سڑک کاوعدہ

پتوکی﴿شہزاد رحمت﴾پتوکی براستہ دیوسیال کی سڑک کارخانہ گوہڑ چک نمبر 8سے لے کر دیوسیال تک مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور چوڑائی میں بھی چھوٹی ہونیکی وجہ سے حادثات اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا تھاجس پر پتوکی اور چونیاں کے نواحی علاقہ حسین خانوالا چک نمبر 8 کی فلاحی تنظیم لبیک فائونڈیشن نے اپنے سالانہ کانفرنس میں ،ایم این اے حلقہ 141 رانا محمد اسحاق کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی فائونڈیشن کے صدر محمد جہانگیر نے گائوں کی ترقی کے لیے چند منصوبوں کوپایہ تکمیل پہنچانے کی طرف ان کی توجہ دلائی،جس میںخصوصاً سڑک کا مسئلہ بھی تھا کہ کارخانہ سے لے کر حسین خانوالا تک روڈ کو 20 فٹ چوڑا کر کے تعمیر کروایا جائے تاکہ حادثات نہ ہوںجس پر رانا محمد اسحاق نے لبیک فائونڈیشن سے وعدہ لیا تھا کہ اس روڈ کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کروا دے گا اور فائونڈیشن سے انہوں نے یہ وعدہ 11 ماہ اور1 دن بعد پورا کرتے ہوئے اس سڑک کی تعمیر شروع کروا دی ہے اس کے علاوہ رانا محمد اسحاق نے فائونڈیشن کے لیے 11لاکھ کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا تھا جن میں سے صرف 45 ہزار روپے ملے اور بقایاجات جلد دینے کا وعدہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  حضرت پیر آفتاب احمد قاسمیؒ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker