علاقائی

چونیاں:میاں شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی سے میرے حلقہ میں کروڑوں روپے کےعوامی وفلاہی منصوبوں پرکام جاری ہے،رانا محمد اسحاق خاں

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر ﴾ چونیاں: میرے حلقہ میںکروڑوں روپے کے عوامی و فلاہی منصوبوں پرمیاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے کام جاری ہے ہم نے مسلم لیگ ﴿ن﴾ کو اس وقت بھی نہیں چھوڑا جب بہت سے ممبران ’لوٹے ‘ ہوگئے شہر کی ناپسندیدہ شخصیت کو مارکیٹ کمیٹی کا ایڈ منسٹریٹربنانے کے لئے ق لیگ کے ایک ’لوٹے‘ سرگرم رہے مگر ہم نے آٹھ ماہ تک مخالفت کی جنگ لڑی اور با لآ خر کامیاب ہوئے کیونکہ عوام کی خدمت ان پر قرض ہے جو وہ بروقت ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں نے میاں رشید ایڈووکیٹ کو مارکیٹ کمیٹی چونیاںکے ایڈمنسٹریٹر کا نوٹیفیکشن ملنے اور حجر ہ روڈ پر نئی غلہ منڈی کے افتتاح پر منعقدہ ایک تقریب پر اپنے خطاب کے دوران کیاانہوں نے مزید کہا کہ غلہ منڈی میں عوام کوبہت جلدتمام سہولیات مہیا ہوں گی اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران صوفی محمد حنیف،عبدالشکور بھٹی، سابق صدر بار سردار اسلم کھارا،محسن جہانگیر ماجرا ،غلام محی الدین بھٹی اور دیگر معززین علاقہ سمیت درجنوں آڑھتی و سینکڑوں لوگ موجود تھے اس سے قبل رانا اسحاق خاں نے چونیاں کے گورنمنٹ بوائز و گرلزہائی اور مڈل سکولوں کا وزٹ کیا اوربوائز مڈل سکو ل کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ تمام سکولوںکے لئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا انہوں نے چونیاں شہر میں پانی کے زیر زمین پرانے پائپ تبدیل کرنے،حجرہ روڈ کی فوری مرمت اور دیگر ترقیاتی منصوبو ں کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا رانا اسحاق خاں نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ سوئی گیس کے صارفین کی مشکلات کے پیش نظرانہوں نے مقامی طور پر دفتر بنوا دیا ہے جو پاکستان میں تحصیل لیول پر پہلا دفتر ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میں محمد شہباز شریف بوائز اور گرلز دانش سکولوں کے افتتاح کے لئے بھی عنقریب چونیاں تشریف لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker