تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 182رانا ممتاز علی خاں کا بازاروں کا دورہ

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 182رانا ممتاز علی خاں کا مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے عہدیداروں کے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ ۔ تاجروں اور شہریوں کی طرف سے استقبال۔ تفصیلا ت کے مطابق مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 182رانا ممتاز علی خاں نے عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں شاہراہ قائداعظم ، علامہ اقبال روڈ، ریلوے روڈ، مین بازار، ریل بازار، ڈاک خانہ بازار سمیت مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے سینئر نائب صدر حاجی عباس علی، شیخ محمد پرویز سابقہ کونسلر، شیخ محمد نعیم، حاجی محمد یونس، حاجی ندیم بابر، محمد ندیم ، شیخ ندیم اصغر، عبدالجبار، ناصر سمیت تاجروں کی بڑی تعداد انکے ہمراہ تھی تاجروں اور شہریوں نے انکا شاندار استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے اور ہار پہنائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button