تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ق کا اتحاد ملک و قوم کے خلاف سازش ہے،رانا اسحق

پتوکی(ندیم رضا ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا اتحاد ملک و قوم کے خلاف سازش ہے اور آئندہ انتخابات میں ملک کے باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مفاد پرستی کی سیاست کو شکست دے کر ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے پریس کلب تحصیل پتوکی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے جو مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ملک کے چاروں صوبوں اور مرکزی میں حکومت تشکیل دے کر عوام کی خدمت کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ پنجاب حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے حالانکہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہے مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کی اکثریت مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی کھل کر حمایت کررہے ہیں انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں سیمینار سے مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ ، سابق ناظم یونین کونسل حلقہ 23عمران شاہد بٹ ، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتا ز علی خاں ،مسلم لیگ ن تحصیل پتوکی کے رہنماء حاجی محمد آصف سعید، سابقہ کونسلر حاجی شیخ محمد ایوب ، مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسلم ، سابق ناظم یونین کونسل حلقہ 21چوہدری ریاض احمد، مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصو رکے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن اور پریس کلب تحصیل پتوکی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  جمہوریت ناآشنائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker