پاکستانتازہ ترین

عمران خان کے ہاتھ ناکامی سوا کچھ نہیں آئے گا، رانا ثناء اللہ

لاہور(مانیٹرنگ سیل) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اہل لاہور نے نیم پاگل شخص کومسترد کردیا ہے۔ دہشتگردوں اور احتجاجی سیاست کرنے والوں کا ایجنڈا ہے کہ ملک ترقی نہ کرے۔ عمران خان کے ہاتھ ناکامی سوا کچھ نہیں آئے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ لاہور میں ریلی کے روٹ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس ایک ماہ سے آ رہی ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں سے کل رابطہ کرکے کہا کہ ریلی نہ نکالیں، سانحہ کوئٹہ کے بعد لاہور اور پشاور میں خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کیٹ واک کرنا چاہتی ہے، چھ، سات ہزار لوگوں کی وجہ سے ڈیڑھ کروڑ عوام مشکلات کا شکار ہیں، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک ترقی نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button