پاکستانتازہ ترین

ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دیں گے، رانا ثنا اللہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ الیکشن ٹریبونل کے سوا کسی کے پاس ری الیکشن کروانے کا اختیار نہیں۔ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دیں گے۔ دھرنوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ عمران خان دھرنا سیاست، الزام تراشی اور پارلیمنٹ پر چڑھ دوڑنے کے بجائے آئینی طریقہ کار اختیار کریں۔ ملتان ٹربیونل کے فیصلے سےثابت ہوگیا کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ن لیگ پر الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کا الزام غلط ہے۔ الیکشن کمیشن کو اگر دھونس دھاندلی سے مستعفی کروایا جائے گا تو پھر کوئی غیر جانبدار الیکشن کمیشن نہیں بنایا جاسکے گا۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر ضمنی انتخابات ہوئے تو پی ٹی آئی کو دو ہزار تیرہ کے الیکشن سے بھی بڑی شکست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker