تازہ ترینعلاقائی

حقوق نسواں بل کے مخالفین کو اللہ کا خوف نہیں، رانا ثنا اللہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے ہمارا مقصد نیب کے کام کو آگے بڑھانا ہے۔ نیب کو کارروائیوں میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ تحفظ حقوق نسواں بل کی مخالفت کرنےوالوں کو اللہ کا خوف نہیں ہے۔ اس بل کےتحت عمران خان کو بھی کڑا لگ سکتا تھا۔ سمن آباد میں جدید مدرسہ اور اسکول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ علما کرام نے خواتین کے تحفظ کے بل کو غیر شرعی تو کہہ دیا لیکن کسی شک کی نشاندہی نہیں کی۔ اگر نشاندہی کردیں تو ہم اس شک کو بہتر کرسکتے ہیں۔ علما کرام کو بل کی وجہ سے اپنے گھر میں مسئلہ نظر آرہا ہے۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے دو انٹرویو سامنے آچکے ہیں، اگر بل منظور ہوچکا ہوتا تو شاید عمران خان کو بھی کڑا لگ چکا ہوتا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نیب کے کام سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں لیکن نیب کو کام کرنے کا طریقہ درست کرنا ہوگا۔ممتاز قادری نے سابق گورنر سلمان تاثیر کو قتل کیا تھا۔ اب ان کا معاملہ اللہ کے پاس جاچکا ہے۔ میری ذاتی رائے کے مطابق مصطفی کمال کے بیان سے ایم کیو ایم کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایسے بیانات پہلے بھی بہت بار آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ۔،۔ امریکی محبت کا محور ۔،۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker