پاکستانتازہ ترین

پاناما لیکس کو سراسر بکواس ہے:رانا ثناء اللہ

لاہور(مانیٹرنگ سیل) سینیر وزیر پنجاب رانا ثناء نے نئی پاناما لیکس کو سراسر بکواس قرار دیتے ہوئے اسے پاجامہ لیکس سے تشبیہہ دیدی، سینیر وزیر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنسیاں اس طرح کے ڈرامے کرتی ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں سینیر وزیر پنجاب رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ پانامہ یا پاجامہ لیکس بالکل فراڈ اور ایک خبر کی حد تک ہی ہے، مصدقہ رپورٹ سے پہلے کسی کو ملوث کرنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مصدقہ رپورٹ سامنے نہ ہو، اپنے لیڈر کو خواہ مخوا ملوث کرنا درست نہیں، جب وکی لیکس آتی ہے تو اس کے پیچھے پڑگئے اور اپنی طرف سے نتائج اخذ کئے جاتے رہے لیکن پھر سب بھول گئے، یہ تمام معاملہ صرف خبر کی حد تک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لیکس کے راز غیر ملکی ایجنسیوں کے ڈرامے ہوتے ہیں، کسی معتبر ادارے کے بغیر خبر کی اہمیت نہیں ہوتی، کس ادارے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے؟ معاملے پر بلاوجہ باتیں کرنا درست رویہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button