پاکستانتازہ ترین

ڈرون حملے کےملزم پکڑنے کیلئے’’پٹھان پولیس‘‘واشنگٹن میں چھاپہ مارے، راناثناءاللہ

rana snaلاہور (نامہ نگار) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے ہنگو میں ڈرون حملے پر امریکی سی آئی اے کیخلاف مقدمے کے اندراج اور عیدیداروں کو ملزم نامزد کرناے کا اقدام عقل کا اندھا پن قراردیا ہے اور کہا کہ پوری قوم تحریکِ انصاف سے مطالبہ کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر واشنگٹن میں ملزم پکڑنے کیلئے چھاپہ چھاپہ مارا جائے ۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے ایس سوال پر انہوں نے اپنا موقف دہرایا کہ عمران خان حکومت کی سفارتی کوششیں سبوتاژ کررہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ کوئی عقل کا اندھا ہی مناسب سمجھے گا کہ ہنگو میں ڈرون حملے پر ایف آئی آر سی آئی اے کے سربراہوں کیخلاف درج کی جا رہی ہے اور ملزم نامزد کرنے کوشش کی جارہی ہے ، اگر مقدمہ درج کرلیا ہے تو ضابطہ فوجداری کے تقاضوں کے مطابق ملزم پکڑنے کیلئے پولیس کی پارٹی تشکیل دی جائے جو واشنگٹن میں جاکر چھاپہ مارے ، ملزم پکڑ کر لائے اور پھر انہیں ہنگو کے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرے ۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ حکومت ڈرون حملو خیلاگ سفارتی انداز سے ہر سطح پر آواز بلند کرچکی ہے اور یہی ایک واحد راستہ ہے ، دوسرا راستہ کل جماعتی کانفرنس ہے ، حیات آباد کا پل نیٹو سپلائی اور ڈرون حملے نہیں روک سکتا ، اس کیلئے قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button