پاکستانتازہ ترین

سیلاب سے پنجاب کے کسی بڑے شہر کو کوئی خطرہ نہیں ہے، رانا ثنا اللہ

لاہور(مانیٹرنگ سیل)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی قرارداد منظور کردے تو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا کام آسان ہوجائے گا۔ سیلاب سے پنجاب کے کسی بڑے شہر کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے سات اموات ہوئی ہیں۔ صوبے میں دریاؤں کے درمیان آباد صرف دو سو گاؤں متاثر ہوئے ہیں جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے باخبر ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے دریائے سندھ میں سیلاب کو روکا جا سکتا ہے۔ عمران خان کے پی کے اسمبلی سے ڈیم کی تعمیر کے حق میں قرارداد منظور کروا دیں تو آدھا کام ہو جائے گا اور حکومت کو صوبہ سندھ کو راضی کرنے میں آسانی ہو گی۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوں گے۔ پہلا مرحلہ بیس ستمبر کو شروع ہوگا۔ مرحلہ وار انتخابات سے انتظامات کرنے میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  فلڈ کمیشن رپورٹ پر رانا ثناء اللہ کی قلا بازی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker