پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں کالعدم تنظیموں میں سے کسی ایک کا بھی دفتر فعال نہیں :رانا ثنااللہ

لاہور (مانیٹرنگ سیل)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جتنی بھی تنظیموں کو کالعدم قراد دیاگیا ہے ان میں سے کسی ایک کابھی دفتر پنجاب میں فعال نہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ کام پنجاب میں ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے پوری محنت اور تندہی سے کام کر رہے ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی ۔انہوں نے کہا کہ کالعد م قرار دی گئی تنظیموں کو سر گرمیاں کرنے کی اجازت نہیں اور پنجاب میں کسی کالعدم تنظیم کا دفتر فعال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بہتر کوار ڈی نیشن کی وجہ سے بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں انکے انجام تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد،ضروری مرمت کے باعث مختلف علاقوں میں برقی رو معطل رہے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker