پاکستانتازہ ترین

پرویزخٹک سےخودکچھ نہیں ہوتا،دوسروں پرتنقیدکرتےہیں،راناثنا

فیصل آباد (مانیٹرنگ سیل) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تیلی پہلوان اقتصادی راہداری پر بھڑکیں مار رہے ہیں، اپنے صوبہ میں کچھ ہوتا نہیں دوسروں کی باتیں کرتے ہیں۔ فیصل آباد میں تقریب میں آمد پر یوں تو صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نہایت خوش گوار موڈ میں تھے، تاہم نہ جانے کون سی ایسی بات اچانک یادوں کے پردے پر آگئی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے چھیڑ چھاڑ کر ڈالی۔ فیصل آباد میں یونین کونسلز کے نو منتخب چیئرمینز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اب اکنامک کوری ڈور کو کالا باغ کی طرح متنازع بنانے کی سازش کی جارہی ہے، پاکستان جب بھی ترقی کرتا ہمارے دشمن ہمارے ہی لوگوں کو گمراہ کرکے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کررہا تھا، سرمایہ کاری ملک میں آرہی تھی تو سازش کے تحت دھرنوں میں الجھا کر ایک سال ضائع کردیا گیا۔ توپوں کا رخ پی ٹی آئی اور بلخصوص وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک سے اپنے صوبے میں تو کچھ ہوتا نہیں دوسروں کی باتیں کرتے ہیں، اسلام آباد دھرنے کے دوران ایک صاحب کنٹینر پر کھڑے ہو کر ڈانس کررہے تھے، شکر ہے تیز ہوا نہیں چلی ورنہ اڑ جاتے، تیلی پہلوان اقتصادی راہداری پر بھڑکیں مار رہے ہیں، پرویز خٹک سے فارغ ہوکر رانا صاحب کچھ لمحوں ہی سہی کپتان کی جانب بھی متوجہ ہوئے اور بولے کہ عمران خان کو جانے کہاں سے انگوٹھی پہننے کا شوق آگیا، قومی لیڈر کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button