تازہ ترینعلاقائی

طاہرالقادری کےالزامات اپنی خفت مٹانےکےلئے ہیں، انہیں کینیڈا کی فلائٹ پکڑلینی چاہیے،راناثناءاللہ

rana-sanaullah-app-460-x-385لاہور(نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری نے چور دروازے سے اقتدار کی ہوس پوری کرنے کے لئے قومی سیاست میں نقب لگانے کی جو کوشش کی اسے جمہوری قوتوں نے ناکام بنا دیا ہے۔ فلاپ مارچ کے بعد طاہرالقادری کے الزامات اپنی خفت مٹانے کے لئے ہیں۔ اب انہیں اپنے اصل وطن کینیڈا کی فلائٹ پکڑ لینی چاہیے۔ ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہرالقادری نے جمہوریت کا قبلہ درست کرنے کے نام پر وفاقی دارالحکومت پر لشکر کشی کا راستہ اختیار کرکے غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھ مضبوط کئے۔ پاکستان کے باشعور عوام نے طاہرالقادری کی فاؤل پلے کے ذریعے جیتنے کی غیر جمہوری حرکت یکسر مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کی شخصیت اور دعوے تضادات کا مجموعہ ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں پانچ دنوں میں ہر روز اپنا موقف کئی بار تبدیل کیا۔انہوں نے کہا کہ مولاناکو یہ غلط فہمی ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ وہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ملک کے سیاسی نظام میں اپنی من پسند تبدیلیاں لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ مولوی جس جمہوری نظام کی بساط لپیٹنا چاہتے تھے۔قوم نے اس نظام کے لئے بھاری قیمت ادا کی ہے اور طاہرالقادری جیسے غیر سیاسی عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانانے جس حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا ، مک مکاکرکے وہ اسی کا ہی حصہ بن گئے۔ طاہرالقادری کی اپنے مریدین سے جھوٹی اور بناوٹی محبت اس وقت عیاں ہو گئی تھی جب وہ خود سرد موسم کی شدت سے بے نیاز بم پروف کنٹینر میں مزے لے رہے تھے اورمریدین جن میں خواتین ،بچے اور ضعیف العمر لوگ شامل تھے ،شدید سردی میں بارش میں بھیگتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں  راناثناءاللہ کاکہناہےکہ عمران خان کا سونامی جھاگ کی طرح بیٹھ چکاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker