پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری کا لانگ مارچ اور دھرنا ،زرداری کا ’’ پلانٹڈاورسپانسرڈ ‘‘شو تھا،رانا ثناء اللہ

rana-sanaullah-app-460-x-385لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کا لاہورمیں جلسہ ، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا پیپلزپارٹی اور زرداری کا ’’پلانٹڈاور سپانسرڈ‘‘ شو تھا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے طاہرالقادری کو لانگ مارچ کے آغاز سے قبل ہی مہنگی ترین بلٹ پروف گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دینے سے ’’پیپلزپارٹی قادری گٹھ جوڑ‘‘ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہرالقادری کے پاکستان آنے سے قبل ہی زرداری اور ان کے حواریوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے طاہرالقادری کے لاہور کے جلسے ، اسلام آباد لانگ مارچ اور وہاں دھرنے کا منصوبہ تیار کرلیا تھااور بعد ازاں عوام اور میڈیا کے سامنے صرف’’ ٹوپی ڈرامہ‘‘رچایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں لکھے جانے والے اس ڈرامے کے مصنف ، ہدایت کار ، پروڈیوسراور فنانسر آصف علی زرداری تھے لیکن بہترین اداکاری کے باوجود یہ ڈرامہ مکمل طور پر فلاپ ہوا اور اس میں کام کرنے والے تمام کرداروں کی اصلیت کھل کر عوام کے سامنے آگئی۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جمہوری نظام کو تہہ و بالا کرنے کے لئے وفاقی حکومت اورطاہرالقادری کی سازشوں کو جمہوری عناصر کے اتحاد نے ناکام بنا دیالیکن زرداری اور قادری ابھی تک اپنی سازشوں کے جال بچھانے میں مصروف ہیں مگر گذشتہ کی طرح اس بار بھی ان کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں  فلڈ کمیشن رپورٹ پر رانا ثناء اللہ کی قلا بازی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker