پاکستانتازہ ترین

سانحہ پنڈی:احتجاج کرنیوالے عبادت گاہوں تک محدود رہیں، رانا ثناء اللہ

rana snaلاہور(مانیٹرنگ سیل) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ سانحہ راولپنڈی کے 28 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے اور 16 کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ذمے داروں کے خلاف تحفظ پاکستان آرڈیننس اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے عبادت گاہوں تک محدود رہيں۔ پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ جمعہ کو یوم احتجاج کے موقع پر پولیس کی معاونت کیلئے فوج اور رینجرز بھی شہر میں ہوگی، احتجاج کرنے والے عبادت گاہوں تک محدود رہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش ہے، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام امن کے داعی ہیں، عبادت گاہیں جلانے والوں کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں، سوشل میڈیا پر کچھ عناصر شرپسندی کررہے ہیں، عدالتی کمیشن اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹس منظر عام پر لائیں گے۔ پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 28 ملزمان کی شناخت ہوگئی، 16 کو گرفتار بھی کرلیا، حکومت نے 24 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں، متاثرہ عمارتوں کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہداللہ شاہد ڈرون حملے میں ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker