شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / رانا ثناء اللہ کا چنیوٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دورہ

رانا ثناء اللہ کا چنیوٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دورہ

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے اور خلائی مخلوق پہ بھی تنقید کے نشتر برسائے۔رانا ثناء اللہ نے چنیوٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دورہ کیا پی پی 94 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار تنویر الحق نے لیگی امیدوار مولانا الیاس چنیوٹی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا اور اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے اسٹیبلشمنٹ اور خلائی مخلوق کو آڑے ہاتھوں لیا اْن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہیے کہ ٹکٹوں کا فیصلہ بھی کہیں اور سے ہوا ہے اور خلائی مخلوق کے چند ناعاقبت لوگ پی ٹی آئی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جو بڑے اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جبکہ چیف آف آرمی سٹاف کو ایسے لوگوں کیخلاف کاروائی کرنی چاہیے جو سیاسی سرگرمیوں اور ذاتی ایجنڈے پہ اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور چیف الیکشن کمیشن، آرمی چیف اور چیف جسٹس صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ شفاف الیکشن کروائیں کیونکہ پوری قوم ووٹ کی عزت مانگ رہی ہے صحافی کے سوال پر اْن کا کہنا تھا کہ الیکشن کو روکنا خلائی مخلوق کے بس کی بات نہیں اْن کا مزید کہنا تھا کہ ناہلی اور نیب والے ڈراموں کو عوام ٹھکرا چکے ہیں کیونکہ وہ سیاست، جمہوریت اور ووٹ کو عزت کا مطالبہ کر رہے ہیں.

error: Content is Protected!!