پاکستانتازہ ترین

حکومت پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہی، رانا ثنااللہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کاکہناہےکہ نیب خودمختار ادارہ ہے اسےجہاں کرپشن کے ثبوت ملیں گے وہاں کارروائی کر گا۔ این اے ایک سوبائیس اورایک سو چون کےضمنی انتخابات میں دھرنا دفن ہوجائے گا۔ لاہورمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےراناثناءاللہ نےکہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہی،نیب خودمختار ادارہ ہے۔ اس کاچیئرمین بھی سب کی رضامندی سے تعینات کیا گیا۔ نیب کو جہاں  کرپشن کےثبوت ملیں گے وہاں کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ مشرف دور میں مسلم لیگ (ن) کےرہنماؤں پر کیس بنائے گئے۔ میٹرو بس  منصوبے پرایک دھیلہ بھی کرپشن نہیں کی گئی، اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں توسامنے لائے۔ تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےکہا کہ این اے ایک سوبائیس اورایک سوچون کے ضمنی انتخابات میں دھرنا دفن ہوجائے گا۔ووٹ عبدالعلیم اورسردارایازصادق کونہیں پارٹی کو پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : یوم عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں امن قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker