پاکستانتازہ ترین

عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، پاگل خانے میں رہ کر اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (بیورو رپورٹ) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، اقتدار کی ہوس نے انہیں اپنے اور پرائے کی تمیز ختم کردی ہے،انہیں پاگل خانے میں رہ کر اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ فیصل آباد میں درج مقدمہ میں ان کی اور ان کے ساتھیوں کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی طرف سے ان کی بے گناہی ثابت ہونے کے بعد عمران خان نے ان پر جو الزام عائد کئے تھے ان الزامات پر عمران خان کو پاگل خانے میں رہ کر اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے۔ کیونکہ عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اور اقتدار کی ہوس نے انہیں اپنے اور پرائے کی تمیز ختم کردی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جس طرح سانحہ فیصل آباد کے واقعہ میں وہ بے گناہ ثابت ہوئے ہیں اسی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں بھی وہ بے گناہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاہور کے مختلف حلقوں میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے وہ بھی کمیشن نے غلط قرار دے دیئے ہیں انہیں صوبہ خیبرپختونخواہ میں اپنے وعدے کا پاس کرتے ہوئے وہاں کے مسائل کو حل کرنا چاہیے تاکہ ملک میں بے روزگاری ‘ بدامنی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!