تازہ ترینعلاقائی

عمران خان عوام کو دھوکہ دینے سے باز رہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو دھوکہ دینے سے باز رہیں، پہلے یہ بتائیں کہ انہوں نے امریکا میں ڈرون حملوں کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ ایجنسیوں کے سہارے سیاست کرنے والے عمران خان کو الیکشن میں اپنی جماعت کی حقیقت معلوم ہو جائے گی، اُن کا کہنا تھاکہ عوامی حمایت سے محروم ہونے پر عمران خان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے ،ان کی سونامی نے واپسی کا سفر شروع کر دیاہے ، عوام تحریک انصاف اور عمران خان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker