بھارت کے معروف فلمی خاندان کپور فمیلی کے چشم و چراغ کو بھرنا پڑ گیا دو سوروپے کاجرمانہ وہ بھی سگریٹ پینے پر۔ راک اسٹار رنبیر کپور مصروف تھے راجستھان میں بالی ووڈ فیورٹ گرل دیپیکا پیڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی شوٹنگ میں۔ وہاں کے مقامی اخبار نے راک اسٹار کی سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر شائع کردیں۔ پھر کیاتھا وہاں کی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے رنبیر کپور کے خلاف عدالت میں شکایت کردی۔ عدالت نے رنبیر کپور کو نوٹس بھجوائے ۔ وہ خود تو پیش نہیں ہوئے مگر ان کے وکیل نے دو سو روپے جرمانہ بھر کر جان چھڑائی۔ کیونکہ عدالت نے حکم دیاتھا کہ اگر جرمانہ نہ بھرا گیاتو اداکار کو چھ ماہ کی قید بھگتنا پڑ سکتی تھی۔
You must be logged in to post a comment.