پاکستانتازہ ترین

کراچی میں رینجرز،پولیس کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ سیل) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر اورچھ ملزمان سمیت اسڑیٹ کرائم میں ملوث خطرناک گروہ کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کراچی میں تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے گولیمار میں واقع گھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی پولیس ٹیم کے ہمراہ رینجرز اہلکاروں نے کی، گرفتار ملزمان میں افتخار علی،شریف،عدیل اور شیخ عمران شامل ہیں، کارروائی کے دوران 78کلوگرام چرس،8کلوگرام ہیروئن، پستول،120 گولیاں اور 5 لاکھ روپے برآمد ہوئے، شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ لندن سےتعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر شاہد عرف بد تمیز کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق شاہد نے شہر میں متعدد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانا بنایا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کا حکم رشید عرف خالو دیتا تھا۔ زیادہ تر کارروائیاں شاہ فیصل کالونی ،الفلاح،کورنگی اور نیو کراچی میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر کیں۔ ادھر پولیس نے سرجانی ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے اسڑیٹ کرائم میں ملوث خطرناک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان میں محمد، حبیب اللہ، گل حسن اور نادر حسین کے قبضے سے اسلحہ ،4 موٹر سائکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پی آئی بی میں ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت بھٹی اور مائیکل کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان شہر میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button