پاکستانتازہ ترین

رینجرز ہیڈ کواٹر پرحملہ میں 2 اہلکار ہلاک 24 زخمی

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز کے ہیڈکواٹر پر خودکش حملے کے نتیجے2 رینجر اہلکار ہلاک جب کہ24زخمی ہوگئے ہیں۔ نمائندہ پاک نیوز کے مطابق خودکش حملہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سندھ رینجرز کے سچل ونگ کے مرکزی دفتر پر کیا گیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں رینجرزاہلکارہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 21رینجرز اہلکارشامل ہیں۔ہلاک اورزخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔زخمیوں میں تین اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ رینجرز کے ہیڈکواٹر پر کیا جانے والا خودکش حملہ اتنا شدید تھا کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئےجب کہ رینجرز ہیڈ کواٹر کی عمارت کا سامنے ولا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ سندھ پولیس کےسربراہ فیاض لغاری کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی رینجرز ہیڈ کواٹرکی عمارت سے ٹکرادی۔انہوں نے کہاکہ حساس اداروں کی جانب سے دھماکے کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی کہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے تاہم جگہ کا تعین نہیں تھا۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہےکہ دھماکے میں 100کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لئے جانے والے جرائم پیشہ اورخطرناک دہشت گردوں سےاس ہیڈ کواٹر تفتیش کی جاتی ہیں، جس کے باعث دہشت گردوں نے اسے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع سے2مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیاہےجنہیں پوچھ گچھ کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ ترک وزیراعظم کے خطاب کا مکمل احترام کرے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker