تازہ ترینفن فنکار

تینوں خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے باعثِ فخرہے، رانی مکھر جی

ممبئی(نمائندہ شوبز) رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ وہ اپنے بالی ووڈ کے کیرئیر میں فلم انڈسٹری کے تینوں خان کے ساتھ کام کر کے بے حد خوش ہیں۔ تلاش فلم کی کامیابی کی خوشی میں دی گئی ایک پارٹی میں رانی نے کہا کہ تینوں خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا میرے لئے فخر کی بات ہے اور مجھے ان سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ رانی مکھرجی نے امید ظاہر کی کہ وہ 80 برس کی عمر میں بھی ان تینوں اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی، انہوں نے کہا کہ سلمان خان،عامرخان اورشاہ رخ خان کے ساتھ اچھی دوستی کا رشتہ قائم ہے جسے میں ہمیشہ قائم رکھنا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  حجاب میرے اللہ کا حکم؍عشرہ فروغِ حجاب!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker