شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / رانی مکھرجی کے والد چل بسے، اداکارہ صدمے سے دوچار

رانی مکھرجی کے والد چل بسے، اداکارہ صدمے سے دوچار

ممبئی(مانیٹرنگ سیل) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے والد اور فلم ساز رام مکھرجی 84 بس کی عمر میں چل دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں صف اول ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل ہونے والے رام مکھرجی گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے، انہیں رات کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ اہلیہ کرشنا مکھرجی کا کہنا ہے کہ رام مکھرجی کا بلڈپریشر اچانک بے حد کم ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور صبح پانچ بجے ڈاکٹر نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔ کرشنا مکھرجی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کے شوہر علیل تھے تاہم آج کل اُن کی طبیعت ٹھیک تھی۔ ہدایت کار کی موت پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی جبکہ آخری رسومات میں بالی ووڈ اداکار عامر خان، رنویر سنگھ، ادیتیہ چوپڑا سمیت ہدایت کاروں نے بھی شرکت کی۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!