تازہ ترینعلاقائی

قوم سزایافتہ مجرم کوکسی صورت وزرات عظمیٰ کے منصب پرنہیں دیکھنا چاہتی:راؤناصرخان

لاہور ﴿ پریس ریلیز ﴾پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدررائوناصرعلی خان میئونے کہا ہے کہ اپنی کرپشن اور قوم کی لوٹی دولت چھپانے کے لئے عدالتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے،حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔قوم عدالت کے سزا یافتہ ایک مجرم کو کسی بھی صورت وزرات عظمیٰ کے منصب پر نہیں دیکھنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک وزیر اعظم ہی عدالتی فیصلوں کا احترام نہیں کرے گا تو عوام کو کس طرح عدالتی فیصلوں کو ماننے کا پابند بنایا جا سکتا۔انہوں نے کہا وزیر اعظم کا قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر ایک بار عدالتی فیصلے کو نہ ماننے کا اعلان انتہائی شرمناک ہے انہیں سوچنا چاہئے کہ ان کے اس عمل سے نوجوان نسل کو کیا پیغام ملے گا۔انہوںنے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد وزیر اعظم نہ صرف اسمبلی کی رکنیت سے ناہل ہو چکے ہیں بلکہ وزارت عظمیٰ سے بھی فارغ ہو چکے ہیں۔رائوناصرعلی خان میئونے مزیدکہا کہ ظلم ناانصافی اورکرپشن کے خاتمے تک معاشرہ امن وامان کاگہوارہ نہیں بن سکتااس سلسلے میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکواپنااپنامثبت کرداراداکرنے کیلئے عملی طورپرکام کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے علاقہ لیاری میں گزشتہ کئی دنوں سے پولیس اورسماج دشمن عناصرمیں جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے جس میں جرائم پیشہ افرادبھاری ہتھیاروں کااستعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں امن قائم رکھنے کیلئے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکوآگے آناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker