تازہ ترینعلاقائی

سزایافتہ وزیراعظم ملک پرقابض،زردارگروپ عوام کوبیوقوف نہیں بنا سکتے:راؤناصرمیئو

لاہور﴿نامہ نگار ﴾ پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدروانجمن تاجران لاہور کے نائب صدررائوناصرعلی خان میئو نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹا جارہا ہے‘ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا‘ آئین کی بالادستی اور ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا‘ وفاقی حکومت نے عوام کو بیروزگاری‘ مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ عوام ان کے کھوکھلے نعروں سے تنگ آچکی ہیں‘ سزا یافتہ وزیراعظم ملک پر قابض زردار گروپ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے‘ان خیالات کا اظہار رائوناصرعلی خان میئو نے نائب صدرلاہور انجمن تاجران کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانے میں شرکائ سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان ﴿ccp﴾ کے صدروسینئرکالم نگار ایم اے تبسم،ccpکے نائب صدر وکالم نگار امتیازعلی شاکر،ccpکے فنانس سیکرٹری وکالم نگار ساحرقریشی ،ودیگر سماجی وسیاسی اور تاجر برادری کی کثیر تعدادنے شرکت کی،رائوناصرعلی خان میئونے مزید کہا کہ ہمارا ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اس کو بچانا ہمارا فرض ہے‘ ،انہوںنے کہا کہ عوام کو کرپٹ حکومت سے نجات دلانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا‘ یہ ملک قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے۔رائوناصرعلی خان میئونے مزیدکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق مل کر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت تاریخ کی بدترین کرپٹ حکومت ثابت ہو چکی ہے ہر طرف مہنگائی ،بد عنوانی ،لوڈشیڈنگ ،کرپشن اور سکینڈلز کا راج ہے صدر زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ بھاڑ میں جائے تمام مافیا جنہوں نے بجلی، تعلیم اور کھانے کا نوالہ تک چھین لیا ۔ بجلی کی کمر توڑ لوڈ شیڈنگ نے عوام سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے ۔وزیر اعظم کا سپوت موسیٰ گیلانی اتنی چھوٹی عمر میں ہی کرپشن کنگ بن چکا ہے ۔ مسلم لیگ ﴿ن﴾ ہی واحد جماعت ہے جو بحرانوں سے ملک کو نکال سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کیا پاکستان اس لیے بنا تھا؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker