علاقائی

لاہور:راؤ ناصر علی خان کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور﴿ امتیاز علی شاکر﴾ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرلاہور راؤ ناصر علی خان کے بارے میں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ مسلم لیگ ﴿ن﴾ کو چھوڑکر کسی دوسری جماعت میں شمولیت پر غور کررہے ہیں۔ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے رائو ناصر علی خان نے یہ فیصلہ پارٹی قیادت کی طرف سے عدم توجہ ورکرزکی بنا پرکیا ۔ذرائع کے مطابق رائو ناصر علی خان کے ساتھ کام کرنے والے پارٹی ورکرز کو بہت سی پریشانیوں کا سامناہے اور ان میں سے اکثریت کا خیال ہے کہ جب پارٹی پر مشکل وقت آتا ہے تو قیادت کو ہماری یاد آجاتی ہے اور جب اچھا وقت آئے تو پارٹی قیادت ورکرز کو نظر انداز کردیتی ہے ۔مسلم لیگ ن کی قیادت پارٹی ورکرز کی مشکلات کو حل کرنے میں مخلص نہیں ہے ۔ذرئع نے بتایا کہ رائو ناصر علی خان آئندہ چند دنوں میں کسی دوسری سیاسی پارٹی میں شمولیت یا سیاست چھوڑنے کا علان کرسکتے ہیں ۔رائو ناصر علی خان مسلم لیگ ن کے رکن بھی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker