علاقائی

مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریگی۔راؤناصرخان میئو

لاہور﴿ پریس ریلیز﴾پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہورکے سینئرنائب صدر،معروف تاجررہنمائ رائوناصرعلی خان میئونے کہا کہ مسلم لیگ ﴿ن﴾ آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کودہشت گردی،بے روزگاری،اور مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔جس کی وجہ سے عوام میں وہ اپنی ساکھ بری طرح کھوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کوباربار دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔اور سچ تویہ ہے کہ میڈیا نے عوام کوبہت ذیادہ باخبر کردیا ہے۔جس کی وجہ سے ایک عام آدمی بھی یہ اچھی طرح جانتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔لہذا مسلم لیگ ﴿ن﴾ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے۔اور ملک کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائدمیاں نواز شریف کا ویژن بہت وسیع ہے۔ان کی اولین ترجیح عوام کی خوشحالی اور انصاف کی فوری فراہمی ہے۔مسلم لیگ ﴿ن﴾ لیبرونگ نے ہرکڑے وقت میں جماعت کے لئے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔اور ہمیشہ اپنے لیڈرکی کال پر لبیک کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  31مئی سےسگریٹ نوشی کی ہرقسم کی تشہیرپرپابندی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker