تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سابق وفاقی وزیردفاع راؤسکندراقبال مرحوم کی دوسری برسی کل منائی جائےگی

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال مرحوم کی دوسری برسی کل ہفتہ کے روز اُنکی رہائش گاہ پر منائی جائے گی ،جس میں ملک بھر سے اہم شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال مرحوم کی دوسری برسی کل ہفتہ کے روز اُنکی رہائش گاہ ایم اے جناح روڈ پر منائی جائے گی ، اِس تقریب کا آغاز صبح دس بجے ہوگا جس میں شرکت کے لئے عمائدین علاقہ ، مقامی ایم این ایز ، ایم پی ایز کے علاوہ ملک بھر سے اہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر دفاع سے محبت رکھنے والے کارکنان اور اُنکے دیرینہ ساتھیوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود ہوگی ۔ اِس سلسلہ میں مقامی اِنتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے خصوصی اِنتظامات بھی کئے جارہے ہیں #

یہ بھی پڑھیں  حکومت نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker