پاکستانتازہ ترین

راو مظہر حیات نے اپنا استعفئی لاہورہائیکورٹ میں پیش کردیا

lahore high courtجعلی ڈگری کیس (مانیٹرینگ سیل)میں سابق رکن قومی اسمبلی راو مظہر حیات نے اپنا استعفئی لاہورہائیکورٹ میں پیش کردیا۔ لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو سابق رکن قومی اسمبلی راومظہر حیات کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے استعفی کی کاپی پیش کی عدالت کو بتایا گیا کہ راو مظہر حیات قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں لہذا اب جعلی ڈگری کیس کو ختم کیا جائے۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل انس غازی نے بتایاکہ کہ مئسلہ استعفی کا نہیں راو مظہر حیات نے عوام کو اور الیکشن کمیشن کودھوکا دیا ہے لہذا ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے استعفی کا نوٹفکیشن طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 14 جنوری کوہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker