علاقائی

حاصلپور:شادی شدہ لڑکی سےگینگ ریپ،ملزمان بہوشی کی حالت میں پھنک کرفرار،لڑکی جانبحق

حاصل پور﴿بیوروچیف پاکستان﴾شادی شدہ خواتین سے زیادتی گینگ ریپ۔بے ہوشی کی حالت میں ملزمان لڑکی کو سڑک پر پھنک کر فرار۔اطلاع پر مقامی پولیس نے ہسپتال پہنچائی۔لیکن جانبر نہ ہوسکی ہلاکت واقع ہوگئی۔ مقامی پولیس نے خاتون کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق مسماۃ سمیرا بی بی زوجہ محمد ارشاد سکنہ چھپڑ محلہ پرانا حاصل پور جو کہ 3 بچوں کی ماں تھی۔مقتولہ سمیرا بی بی گذشتہ ایک سال سے صابر گل کے گھر کام کرتی تھی۔گھر سے کام کر نے کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ راستے میں سمیرا بی بی کے موبائل پر کال موصول ہوئی۔ اور تقریباً 2 بجے مقتولہ بسم اللہ کاٹن فیکٹری بنگلہ روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پڑی ملی جسکو 125 سی سی ہنڈ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد مبینہ طور پر زنا بالجبر یا گینگ ریپ کر کے سڑک کے کنارے پھنک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جسکے فوراً بعد ہی مسماۃ خالدہ پروین عرف جوگیانی اور اسکی کی بیٹی گلشن موقعہ پر پہنچ گئی۔جنھوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔بعدازاں مقتولہ سمیرابی بی کو مقامی پرائیوٹ ہسپتال لایا گیا۔ لیکن مقامی پولیس مسماۃ سمیرا بی بی کو سرکاری ہسپتال لے آئی جہاں وو مبینہ طور پر گینگ ریپ کے بعد زیرعلاج رات بھر رہنے کے بعد جان بحق ہوگئی۔مدعی مقدمہ کے بیان کے مطابق مسماۃ خالدہ پروین عرف جوگیانی پیشہ ور عورت ہے۔ جسکے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات ہیں۔جو کہ اچھی شہرت کی حامل نہیں ہیں۔جس کی فحاشی اور بے حیائی کی وجہ سے معززین علاقہ کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔جو کہ مبینہ طور پر جسم فروشی کاڈہ چلاتی ہے ۔اپنے خلاوف کارروائی پر مسماۃ خالدہ پروین نے مقتولہ کے لواحقین کو دھمکیاں دی ہیں کہ اگر ہمارے خلاف مقدمہ درج کروایا تو انجام اچھا نہیں ہو گا۔مدعی مقدمہ ارشاد کے مطابق مسماۃ خالدہ اور اسکی بیٹی مقتولہ کے قتل میں شامل ہیں۔تھانہ سٹی پولیس کے محمد اصغرASI نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد سمیرا مقتولہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے اور ملزمان کوٹریس کرنا شروع کر دیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم ملزمان پھنک کر فرار ہوگے تھے۔ اس سلسلہ میںSHO سٹی رانا علی اکبر نے کہا کہ پوسٹمارٹم کے بعد میڈیکل رپورٹ سے وقوعہ کا پتہ چلے گا۔اور نامعلوم ملزمان کو فلفور گرفتار کرکے حولات میں بند کیا جائیگا۔اور میرٹپر تفتیش کی جائے گی درندہ صفت ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  خفیہ مقام پر کھڑی ہوئی کارپر فوج کا چھاپہ اسلحہ برآمد کار کا مالک گاڑی چھوڑ کر فرار۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker