
کراچی(مانیٹرنگ سیل) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی، جبکہ نادرا سے شناختی کارڈبلاک کرنے پر بھی جواب طلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے کراچی میں بچی سےزیادتی اور تشدد کی میڈیا رپورٹس پرنوٹس لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے چھ سال کی بچی کو مبینہ زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ زخموں سے چور بچی کراچی کازوے کے قریب ڈرین سے ملی تھی۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے معاملہ پرازخود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ازخود نوٹس کی سماعت کھلی عدالت میں ہوگی، جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چوبیس جنوری کو سماعت کرے گا۔