تازہ ترینعلاقائی

پتوکی : 8 سالہ بچی اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش

پتوکی (نامہ نگار) پتوکی واں آدھن روڈ پر محمد بلال نامی شخص آٹھ سالہ بچی کو اغوا کر کے لے گیا کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کی کوشش ناکام مقدمہ درج۔ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق محمد مصطفی کی آٹھ سالہ بیٹی کرن شہزادی گھر سے دودھ لینے کیلئے دوکان پر جارہی تھی کہ ملزم محمد بلال زبردستی اغوا کر کے قریبی کھیتوں میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی تو بچی نے شور مچانا شروع کر دیا۔جس پر لوگ اکھٹے ہوگئے اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے لڑکی کے والد محمد مصطفی کی تحریری درخواست پر ملزم محمد بلال کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کاقوم سےخطاب کےچیدہ چیدہ نکات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker