پاکستانتازہ ترین

چنیوٹ : تیسری جماعت کی طالبہ جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ضلع چنیوٹ کے نواحی علاقہ نولاں میں تیسری جماعت کی طالبہ کومبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنا نے والے ملزمان کے خلاف تھانہ رجوعہ میں مقدمہ درج کر لیا گیاا ور تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسفاک ملزمان بچی کو بھیڑئیے بن کر نوچتے رہے معصوم بچی مدد کے لئے پکارتی رہی لیکن غریب خاندان کی معصوم ننھی کلی کو بیدردی سے کچلا جاتا رہا واقعہ کا علم ہوجانے پر پولیس ان ایکشن مبینہ زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔ بچی کے والد کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمر 138 نول چھ سالہ بچی رباب دخترغلام رضاقوم راجپوت ضلع چنیوٹ دکان سے چیز لینے گئی تھی جس کو طلحہ، علی حمزہ اور نزاکت علی نے اغوا کر کرکے مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، تاہم تھانہ رجوعہ پولیس واقعہ کا علم ہوجانے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ میں ملوث تین افراد گرفتار، پولیس کو اطلاح ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ رجوعہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیااور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button