پاکستانتازہ ترین

چنیوٹ:گیارہ سالہ بچی سے دن دیہاڑے زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے کھلی چھٹی دیدی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)گیارہ سالہ بچی سے دن دیہاڑے زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے کھلی چھٹی دیدی خانہ پوری اور میڈیا سے بچنے کے لئے ایف آئی آر تو درج کی گئی مگر کاروائی نہ کرنے کے لئے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت حاصل کرکے ملزمان کو با عزت طور پر چھوڑ دیا گیا جبکہ دوسری جانب متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مقدمہ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا جانے لگا ’’جائیں تو جائیں کہاں ‘‘زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے خاندان اور اہل علاقہ کا ڈی پی او آفس چنیوٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ میڈیا سے مدد کی اپیل ڈی پی او چنیوٹ نے انکوائری کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے علاقہ ٹھٹھہ رسالو چوکی منگوآنہ میں11سالہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کو پولیس نے چھوڑ دیا جبکہ پولیس کا بچی کے ورثاء کا مقدمہ ختم کرنے کے لئے دباؤ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے علاقہ ٹھٹھہ رسالو کی گیارہ سالہ بچی ناہید بی بی کو ملزمان فضل عباس اور جاوید اقبال نے اغواء کے بعد قریبی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہو گئے واقع کا علم اہل علاقہ کو بھی ہوا تو ملزمان کے خلاف کاروائی کے لئے تھانہ لنگرانہ چوکی منگوآنہ گئے تو پولیس منگوآنہ اے ایس آئی قلب عباس و دیگر نے ملزمان کے خلاف خانہ پوری کرتے ہوئے زیادتی کا مقدمہ نمبر380/14تو درج کیا مگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی ہے اور دوسری جانب علاقہ کے با اثر ان ملزمان نے پولیس کو بھاری رشوت دیکر مکمل طور پر آزادی حاصل کر لی ہے اور دوسری جانب پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے والدین اور رشتہ داروں کو مقدمہ کی پیروی نہ کرنے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے جس پر متاثرین و اہل علاہ نے ڈی پی او آفس چنیوٹ کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جس پر ڈی پی او چنیوٹ عبدالقادرقمر نے مقدمہ نمبری380/14کے ملزمان کے خلاف کاروائی کی مکمل یقین دہانی دلوائی ہے ۔او ر کہا ہے کہ ملزمان سمیت اس کیس میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پیپلز پارٹی نےجو کچھ بویاتھا وہ آج کاٹ لیاہے ، عارف چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker