تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: ممانی کی معاونت سے نوجوان كی ذہنی معذور لڑكی سے زیادتی

فیصل آباد(مانیٹرنگ سیل)مكوآنہ مائی مستانی میں درندہ صفت نوجوان نے ذہنی طور پر معذور لڑكی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد کے علاقے مكوآنہ مائی مستانی كے رہائشی منصب علی كی 30 سالہ بیٹی زینب كو اس كا ہمسایہ 25 سالہ زعیم عباس اپنے ماموں جعفر كے گھر لے گیا جہاں ممانی صائمہ كی معاونت سے ذہنی طور پر معذور زینب کو زیادتی كا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزمان گھر كو تالے لگاكر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ كھرڑیانوالہ نے ملزمان كے خلاف مقدمہ درج كرلیا لیكن تاحال كوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واقعہ كے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج كیا اور ملزمان كی فوری گرفتاری كا مطالبہ كیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : الیکٹرونک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ایمراء اوکاڑہ کے نائب صدر ملک ظفر اقبا ل کی والدہ انتقال فرما گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker