تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:علاقہ کے بااثرجاگیر دارکے بیٹے کی شراب کے نشہ میں دھت ہو کرخاتون سے زیادتی کی کوشش

جھنگ(تحصیل رپورٹر) علاقہ کے بااثر جاگیر دارکا بگڑا ہوا بیٹا شراب کے نشہ میں دھت ہو کر چار دیواری کے اندر داخل ہو کر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہونے پر خاتون کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بلکہ ان کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر کے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرا ر مقامی پولیس کا کاروائی کرنے سے انکار متاثرہ خاتون نے ڈی پی او جھنگ کر درخواست گزار دی اگر ملزم کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو اپنے زندگی کا خاتمہ کر لوں گی آسیہ بی بی ۔تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے علاقہ چک دولت خان کے رہائشی محمد شریف ولد صالح محمد نے ڈی پی او جھنگ کو درخواست گزاری جس میں اس نے موقف ظاہر کیا ہے کہ اسی علاقہ کے رہائشی بااثر جاگیردار کا بگڑا ہوا بیٹا محمد رمضان ولد غلام باقر دن دہاڑے میری چاردویواری کے اندر شراب میں نشہ میں دھت ہو کر داخل ہو گیا اور میرے گھر میں میری بیوی آسیہ بی بی اکیلی تھی اور ملزم محمد رمضان ان کو زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے کمرے کی طرف گھسیٹ کر لے جانا چاہتا تھا مگر میری بیوی کی چیخ و پکار پر ملزم نے نہ صرف اس پر وہشیانہ تشدد کیا بلکہ اس کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کر کے قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا محمد شریف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ میں نے پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ کو درخواست گزاری مگر ملزم بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ملزم کے خلاف کاروائی نہ کر سکی اس نے مزید بتایا ہے کہ میں نے اب ڈی پی او جھنگ کو درخواست گزاردی ہے اس موقع پر متاثرہ خاتون نے روتے ہوئے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اگر ملزم کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو میں ڈی پی او جھنگ کے دفتر کے سامنے خود سوزی کر لوں گی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:گردونواح میں موسم کے تبدیل ہوتے ہی مچھروں کی بہتات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker