تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:پانچ افراد نے بے سہارا خاتون کوگن پوائنٹ پر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) آتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ اوباش بے سہارا خاتون کے گھر میں داخل ہوگئے گن پوائنٹ پر بار ی باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے واقعات کے مطابق شیر گڑھ روڈ رینالہ خورد کی رہائشی بے سہارا خاتون آصفہ بشیر اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ آتشی اسلحہ سے مصلح عادل ولد سلیم ملک اسد ولد ملک منیر علی ولد اللہ دتہ عثمان ولد نامعلوم اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اسکے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر مذکورہ ملزمان آصفہ بشیر کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے شور واویلا سن کر موقع پر پہنچنے والے ظفر اقبال اور محمد سرور نے آصفہ کی جان چھڑائی آصفہ بشیر کا کہنا ہے کہ ملزمان آوارہ اور تعلیم سے عاری ہیں اور دولت کے بل بوتے پر جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے آصفہ بشیر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button