فن فنکار

جب بزرگ اداکارائیں بھی خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہے، معروف اداکارہ ریشم

لاہور﴿نمائندہ شوبز﴾ معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جب بزرگ اداکارائیں بھی خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہے‘ جن کے دن اللہ اللہ کرنے کے ہیں وہ اب بھی خود کو جوان کہہ کر فلموں میں کام کیلئے لوگوں کی منتیں کر رہی ہیں‘ مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا کوئی شوق نہیں صرف عزت اور شہرت چاہتی ہوں۔ لاہور میں ایک تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ اداکارائیں جو کبھی کہیں ہوتی ہیں اور کبھی کہیں ہوتی ہیں وہ مجھ پر تنقید کر کے اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوششیں کرتی ہیں لیکن ان کا دور ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اداکارائیں جن کو آج اللہ اللہ کرنے کی ضرورت ہے اور انکو کوئی بھی ڈراموں اور فلموں میں کاسٹ کرنے کیلئے تیار نہیں وہ اپنے سکینڈلز خود بنا کر اپنے آپ کو مشہور کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں میں ان کو مشورہ دوں گی کہ وہ کوئی اور کام کریں شوبز ان کے بس کی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ بیت گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker