تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:راشن تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی، متعدد خواتین زخمی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی سے درجنوں خواتین زخمی ہوگئیں ۔ انتظامیہ نے لاٹھی چارج کرکے بمشکل حالات پر قابوپایا۔ نواب چوک میں آج ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کمشنر گوجرنوالہ عبدالجبار مخیر حضرات کی طرف سے دیئے گئے راشن کے تھیلے تقسیم کررہے تھے ، جیسے ہی راشن کے تھیلے تقسیم کرکے باہر نکلے سیکڑوں خواتین نے ہلہ بول دیااورآٹاتقسیم کرنے والی گاڑی پر چڑھ گئیں اور عملے سے جھڑپ شروع ہوگئی ۔اس دوران دھکم پیل اور بدنظمی سے کئی خواتین زخمی ہوگئیں اس دوران انتظامیہ نے لاٹھی چارج بھی کیا۔جس کے بعد صورتحال قابو میں آئی اور زخمی خواتین کو اسپتال متنقل کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button