پاکستانتازہ ترین

پنجاب ميں نئے صوبے بنيں گے نہ ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ شیخ رشید

لاھور (نامہ نگار) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب ميں نئے صوبے بنيں گے نہ ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔  لاہور کے سیاست دانوں نے ستوُ پی رکھے ہیں، اہل لاہور سڑکوں پر نکليں گے تو پورا ملک جاگ اٹھے گا۔ لاہور میں نيوز کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب ميں نئے صوبے بنيں گے نہ ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل صرف اس بات میں ہے کہ حکومت فوری نگران سیٹ اپ کا اعلان کرے اور الیکشن نہ ہوئے تو پھر سیلکشن ہو گی۔  انہوں نے الزام لگايا کہ وزرات اطلاعات کا صوابدیدی فنڈ انتخابی دھاندلی کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے اٹھائیس ستمبر کو نواز شریف کے آبائی حلقے گوالمنڈی میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں  مودی کی حلف برداری، شہباز شریف شرکت کرسکتے ہیں: ذرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker