پاکستانتازہ ترین

کراچی:ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل اسپتال سے ڈسچارج

کراچی(نامہ نگار)ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ رشید گوڈیل کو رینجرز کی سیکیورٹی میں اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے تین روز قبل ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو گھر جانے کی باقاعدہ اجازت دے دی تھی۔ ان کی فیملی کی طرف سے رشید گوڈیل کو مزید تین دن اسپتال میں رکھا گیا۔ رشید گوڈیل فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اب ان کی صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ رشید گوڈیل کو رینجرز کی سیکیورٹی میں اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔ رشید گوڈیل کے ہمراہ ان کے اہل خانہ اور ایم کیو ایم کے دو ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اعظم سواتی اور شبلی فرازکی ضمانت منظور،ڈی جے بٹ رہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker