تازہ ترینکھیل

راشد لطیف کی پی سی بی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

کراچی(نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی میں غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے راشد لطیف کی پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پی سی بی کو نوٹس جاری کردیاہے۔ راشد لطیف نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی میں میرٹ کے بغیر بھرتیاں کی جاتی ہیں جو غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی بھی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ راشد لطیف کا درخواست میں کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے قوانین کے مطابق پی سی بی میں سے حکومتی مداخلت ختم کرکے حقیقی جمہوریت لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکارہ : ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker