تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹیں ردی کی ٹوکری کی زینت

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹیں ردی کی ٹوکری کی زینت بن گئیں دکاندار اپنی من مانیاں کرتے ہو ئے گاہکوں سے منہ مانگے دام وصول کر نے لگے تفصیلات کے مطابق ڈسکہ و گردو نواح میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی پروانہ کر تے ہو ئے دکاندار ریٹ لسٹ آویزاںکرنے کے بجائے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں اور اپنی من مانیاں کرتے ہو ئے گاہکوں سے منہ مانگے دام وصول کرتے ہیںجبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں دفتروں میں ہی بیٹھ کر سب کام نمٹا رہی ہیں ذرائع کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ اور دکانداروں کے نرخ چیک کرنے کیلئے درجہ چہارم کے ملازمین بھیج دیئے جاتے ہیں جو صرف شہری حدود میں ہی چند چھوٹے دکانداروں کے چالان کردیتے ہیں جبکہ بڑے دکانداروں کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹی دے دی جاتی ہے اور نہ ہی دیہاتوں میں جا کر ریٹ لسٹیں چیک کرنے کی زحمت گوارہ کی جاتی ہے اہل علاقہ نے ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل سے مطالبہ کیا کہ دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور ان کے مطابق قیمتیں وصول کرنے کا پابند کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ریلوے کا یکم جون سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker